• news

حامد یعقوب سیکرٹری خزانہ‘ 12 افسروں کی گریڈ 21 میں ترقی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری خزانہ یوسف خان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان کو مشترکہ مفادات کی کونسل کا سیکرٹری لگایا گیا ہے۔ ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر حامد یعقوب شیخ کو سیکرٹری خزانہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ عبدالعزیز عقیلی کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت منصوبہ بندی لگایا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسر علی اصغر کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر وزیراعظم سیکرٹریٹ میں لگا دیا گیا۔ گریڈ 20 کی سبینہ قریشی کو گریڈ 21 میں ترقی کے بعد سے کر کابینہ ڈویژن اور سید حسن رضا کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر وزارت قومی ورثہ میں بھیج دیا گیا۔ عامر احمد علی کو گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی۔ وہ چیف کمشنر اسلام آباد کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ گریڈ 20 کے دو افسروں طاہر نور اور محمد شعیب کو بھی گریڈ 21 میں ترقی ملی ہیں۔ طاہر نور کو خزانہ اور محمد شعیب کو اسٹیلشمینٹ میں پوسٹنگ دی گئی۔ پاکستان کسٹم سروس کے سات افسروں کو گریڈ  21 میں ترقی دی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن