• news

بلاامتیاز احتساب کیلئے اسمبلی کمیٹیاں محکموں سے رپورٹ لے سکتی ہیں: پرویز الٰہی 


لاہور (نامہ نگار خصوصی) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور محکموں کی جانب سے عدم توجہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ تمام ارکان پنجاب اسمبلی قابل احترام ہیں۔ سارے محکموں کو ان کی طرف سے تمام اسمبلی بزنس کا فوری جواب دینا چاہئے۔ پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیاں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے رولز کے مطابق محکموں سے رپورٹ لے سکتی ہیں اور کسی  بھی شخص کو طلب کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاامتیاز احتساب کا عمل تیز کیا جائے۔ ارکان پنجاب اسمبلی بھی احتساب کے عمل کو مکمل کروانے کیلئے کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں۔

ای پیپر-دی نیشن