• news

قصور: انتظامیہ کی ملی بھگت‘ چھوٹی فیکٹریوں‘ بھٹے سموگ کا سبب بننے لگے

قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور اور گردونواح میں محکمہ ماحولیات نے رائس ملز، چھوٹی فیکٹریوں،بھٹوں اور چربی پھیلانے والے کڑاھوں کو دھواں چھوڑنے کی کھلی چھٹی دے دی سموگ پھیلائیں یا فضائی آلودگی آپکو کوئی پوچھے گا نہیں صرف منتھلی ٹائم پر پہنچنی چاہیے۔قصور اور گردونواح میں رائس ملز اور کئی چھوٹی فیکٹریاں، بھٹے اور چربی پگھلانے والے کڑاہیں دھواں چھوڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے سموگ وقت سے پہلے آرہی ہے پتوکی اور گردونواح میں بھٹے اور رائس ملز اور چھوٹی فیکٹریاں فضائی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں اور اس آلودگی کی وجہ سے کئی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں جس میں نزلہ زکام فلو سر درد آنکھ کا خراب ہونا اور بھی کئی امراض کا اندیشہ ہے، زمیندار بھی اپنی فصلوں کی باقیات کو آگ لگا کر جلا رہے ہیں انتظامیہ نام کی کوئی چیز موجود نہیں چند ایک اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوئے ہیں لیکن زیادہ تر بھٹے سارا دن دھوئیں کے بادل چھوڑتے رہتے ہیں جو فضائی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں رائس ملز کا گردوغبار اور بھٹوں کا زہریلا دھواں انسانی صحت کے لئے بہت خطرناک ہے ۔ عوام کی اعلی حکام سے اپیل ہے کہ جو لوگ اس دھوئیں کا سبب ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ محکمہ ماحولیات نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن