نواز شریف کے دور میں ملک خوشحالی کی طرف گامزن تھا: شہباز احمد
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں چوہدری شہباز احمد، میاں رفاقت علی ، شفاعت چوہان ، چوہدری نبیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء خورو نوش کے ریٹس آسمانوں پر پہنچ چکے ہیں موجودہ حکمران اس قابل نہیں کہ انہیں مزید موقع دیا جائے، نواز شریف کے دور میں ملک خوشحالی کی جانب گامزن تھا لیکن موجودہ حکمرانوں نے اپنی نا اہلی کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کا منجمد کرکے رکھ دیا ہے،اپنے ایک بیان میںان رہنمائوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے غریب کش بجٹ پیش کرکے ملک میں مہنگائی کو مزید فروغ دیا ہے ہر طرف پریشانی اور مایوسی کا دور دورہ ہے متوسط طبقہ اور غریب عوام کا جینا مشکل ترین ہوچکا ہے حکمرانوں کا نظریہ فقط اقتدار کو دوام دینا ہے جس کی خا طر وہ کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں اگر حکمرانوں نے اپنی ظالمانہ پالیسیاں فوری ترک نہ کیں توعوام انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے،انہوںنے کہا کہ حکمران اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیں آئی ایم ایف کو ملکی ادارے سونپ کر ملک دشمنی کا ثبوت دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی حکومت سے تنگ آچکے ہیںاور حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہے ہیں۔