نہم امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات
کوٹ رادھا کشن(نمائندہ خصوصی ) دی لرننگ سکول میں لاہور بورڈ جماعت نہم کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات و سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب میں چیئرمین ٹرسٹی ڈاکٹر نور احمد اختر ، شیخ شوکت علی نے اول پوزیشن ہولڈر سعد احمد ، دوئم پوزیشن ہولڈر ضحی عزیز اور احسن عارف اور تیسری پوزیشن ہولڈر نورلعین کیساتھ ساتھ نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے بچوں میں سرٹیفکیٹ کیساتھ نقد انعام بھی تقسیم کیے۔