• news

خدمت خلق جذبہ سے کیا جانیوالا ہر کام پورا ہوتا ہے:رانا آصف محمود

جوئیانوالہ (نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت و یو سی چیئرمین رانا آصف محمود خاں آف سیکھم نے کہا ہے کہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کیا جانے والا ہر کام کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ہمیشہ دنیا و آخرت کی کامیابیوں سے نوازتا ہے جو خدمت خلق کو اپنا نصب العین بناتے ہیں ، ہمیں اپنے ارد گرد بسنے والوںپر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ مصیبت زدہ افراد کو باہمی کاوشوں سے ریلیف فراہم کیا جاسکے، اپنے ایک بیان میں رانا آصف محمود خاں نے کہا کہ وہ معاشرے جو باہمی احترام اور حسن سلوک کو فروغ دیتے ہیں ان کا وقار ہمیشہ بلند رہتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن