• news

حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے والے منہ کی کھائیں گے : ناصر محمود واہگہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے تحصیل شیخوپورہ کے نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو بحرانوں کی دلدل میں دھکیلنے والے پی ٹی آئی کی عوام دوست حکومت کے خلاف کی جانیوالی سازشیں کبھی رنگ نہیں لائیں گی حکومت کی عوام دوستی واضح ہے جس کے حکومتی اقدامات گواہ ہیں حکومت پر کرپشن کے الزامات لگانے والے منہ کی کھائیں گے حفت اور شرمندگی کے سوا اپوزیشن کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اپوزیشن رہنما احتجاج کریں یا جلسے عوام کو ورغلانہیں سکتے باشعور عوام ان کی قومی خزانے کی لوٹ مار اور مفادات کی سیاست سے آگاہ ہے ۔ 

ای پیپر-دی نیشن