• news

وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈ ن ویزا جاری 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا جاری کر دیا گیا ہے۔ سابق کپتان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری اپنی پوسٹ میں بتایا گیا کہ اعزاز کی بات ہے کہ دبئی کی حکومت نے کرکٹ میں میری خدمات کے اعتراف میں مجھے گولڈن ویزا جاری کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ بلا شبہ دبئی دنیا کا ایک بہترین کاروباری مرکز، چھٹیاں گزارنے کی جگہ اور دنیا کے لوگوں کو ملانے والا شہر ہے۔ دبئی میں مزید وقت گزارنے کا خواہشمند ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن