قومی سائیکلسٹ بحرین میں ٹریننگ کے بعد وطن واپس
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جونیئر مرد طلال خان اور خاتون سائیکلسٹ حرا مقصود بحرین مناما میں روڈ سائیکلنگ کیمپ کی تربیت مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری معظم خان کلیئر، کرنل (ر) جہانزیب خان نیازی، شہزادہ بٹ، عدنان احسان خان، امجد خان اور اْن کے اہلخانہ نے استقبال کیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ کیمپ کا انعقاد بحرین سائیکلنگ ایسوسی ایشن یو سی ای سالیڈیرٹی پروگرام کے تحت کیا گیا تھا۔ تمام اخراجات بحرین سائیکلنگ ایسوسی ایشن نے برداشت کیے۔ کیمپ کیلئے یو سی ای کے کوچوں نے بچوں کی بہترین ٹرینگ دی۔