• news

ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ، جاپان نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں جاری ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں جاپان نے پاکستان کو 1-2 سے ہرا دیا۔ جاپان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹائٹل کی دوڑ سے باہرہوگیا۔جاپان نے پہلی بار کسی عالمی سکواش مقابلے میں پاکستان کو شکست دی ہے۔پاکستان کو گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستان اب5 ویں سے 8ویں پوزیشن کے لئے مقابلہ کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن