پی ایس ایل فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے اظہر محمود کو ہیڈکوچ مقرر کردیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بطور ہیڈ کوچ پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا۔فرنچائز کا کہنا ہے کہ اظہر محمود ایونٹ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے بطور ہیڈ کوچ ٹیم میں شامل ہوں گے۔اظہر محمود پی ایس ایل ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹائٹل جیتنے والے سکواڈ کا بھی حصہ تھے۔اظہر محمود نے کہاکہ میں پی ایس ایل ون میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھا۔فرنچائز اور جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی میرے آبائی شہر ہونے کے ناطے دل کے کافی قریب ہیں۔ یونائیٹڈ نے ہمیشہ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ شاداب سے لے کر آصف علی اور حال ہی میں محمد وسیم سب نے اپنے کیریئر کا آغاز یونائیٹڈ سے کیا، یہ ناصرف مقامی کھلاڑیوں بلکہ کوچز کو تیار کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔