• news

قومی دولت لوٹنے والے اپنا انجام دیکھ رہے ہیں:تنویر احمد ڈھوٹ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنماچوہدری تنویر احمد ڈھوٹ کمبوہ نے کہا ہے کہ قوم کی دولت لوٹنے اور کرپشن کرنے والے اپنا عبرتناک انجام دیکھ رہے ہیں۔ اپوزیشن کی اولین کوشش کرپشن کیسز سے چھٹکارا پانا او رلوٹی گئی ملکی دولت ہضم کرنا ہے جس میں یہ کامیاب نہیں ہوسکتے ۔وزیر اعظم عمران خان کرپٹ عناصر کے احتساب کے ایجنڈے پر کاربند ہیں اور کسی کو ڈھیل دیں گے نہ ڈیل ہوگی۔ کرپشن کرنے والوںنے ملک کی بنیادو ں کو کھوکھلا کر دیا، کرپشن میں ملوث کسی فرد کو معاف نہیں کیا جائے گاکرپٹ عناصر کا کڑا محاسبہ زیادہ دور نہیں عمران خان کرپشن کے خاتمے کا وعدہ ہرحال میں پورا کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن