بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی ہونگے ،پی ٹی آئی کلین سوئپ کریگی:نیئرمرتضیٰ لون
لاہور ( لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رہنما سابق پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے چیئرپرسن قومی امن کمیٹی پنجاب خواتین نیئر مرتضیٰ لون نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہوں گے اورپی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی شکست کے خوف سے شور شرابہ کررہی ہے۔اپوزیشن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگی۔ پی ٹی آئی کی سیاست عوام کے بنیادی و اجتماعی مسائل کے حل کی سیاست ہے۔