• news

عمران خان قوم کے حقیقی مسیحا اور نجات دہندہ ہیں: شاہدہ احمد ملکہ

لاہور ۔ (  لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہدہ احمد ملکہ نے کہاہے کہ عمران خان قوم کے حقیقی مسیحا اور نجات دھندہ ہیں جنہیں عوام نے ملک سے کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ عناصر کی بیخ کنی کا مینڈیٹ دیا ہے جس کی تکمیل کی خاطر اٹھائے گئے حکومتی اقدامات نے کرپٹ ٹولے کو بے نقاب کرکے عوام کے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جرات مند قیادت کے نتیجہ میں پاکستان کرپشن سے چھٹکارا حاصل کررہا ہے۔ احتساب ادارے اپنا کام کررہے ہیں انہیں آئین نے جو اختیارات دیئے ہیں انہیں استعمال میں لاکر کی جانیوالی احتساب اداروں کی کارروائیاں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں ہورہیںاور انکی چیخیں نکل رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن