آئندہ الیکشن میں اوورسیز اپنے ووٹ حق رائے دہی استعمال کرسکیںگے:ڈاکٹر نوشین حامد معران
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ ن لیگی حواریوں کی منفی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ احسن اقبال کو ڈھٹائی سے جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔ کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے ہر اچھے اقدام کی مخالفت کرنا پرانا طریقہ واردات ہے۔ جان بوجھ کر اپوزیشن اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کی مخالفت کررہی ہے۔ آئندہ الیکشن میں اوورسیز اپنے ووٹ حق رائے دہی استعمال کرسکیںگے۔ آئندہ انتخابات میں باشعور اووسیز پاکستانی کرپٹ اپوزیشن جماعتوں کوکسی صورت ووٹ نہیں دیںگے، ناسمجھ اپوزیشن ملکی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔