کرپٹ اپوزیشن ای وی ایم سے خوفزدہ ہے:روبینہ شاہین
لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف شعبہ خواتین سنٹرل پنجاب کی صدر روبینہ شاہین نے کہاہے کہ ن لیگیوں کو جھوٹ بولنے پر شرم نہیں آتی۔ شریف خاندان عالمی سرٹیفائیڈ جھوٹا اور چور ہے۔ کرپٹ اپوزیشن ای وی ایم سے کیوں خوفزدہ ہے۔ الیکشن کمیشن اور کرپٹ اپوزیشن کا الیکٹرونک مشینوں کی مخالفت گھٹیا ذہن کی عکاسی کرتی ہے۔ صاف اور شفاف الیکشن کیلئے الیکٹرونک مشینوں کا نظام انتہائی کامیاب ثابت ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ صاف اور شفاف انتخابات سے اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی۔ اسی لئے وہ الیکٹرونک مشینوں کی مخالفت کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت آئندہ الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے پُر عزم ہے۔