سردار لیاقت علی راشدجمعیت اساتذہ ضلع قصور کے صدر منتخب
چونیاں (نامہ نگار) سردار لیاقت علی راشدجمعیت اساتذہ ضلع قصور کے صدر منتخب، عوامی و سماجی حلقوں اور صحافیوں کی مبارکباد۔ تفصیلات کیمطابق جمعیت اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر حافظ عتیق الرحمن عمر نے باہمی مشاورت سے لیاقت علی راشد کو صدرضلع قصور نامزدکردیا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ناظم تحصیل چونیاں کے امیر عبداللہ امجد،نائب امیرقاری عبداللہ شاکر،چیئرمین سٹی اتحاد پریس کلب چونیاں طاہر رحمان وہابی و دیگران نے لیاقت علی راشد کو جمعیت اساتذہ پاکستان کاضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔