• news

ڈسٹرکٹ بارانتخابات میں خرم شہزاد ورک صدر اور چودھری ذوالقرنین ڈوگر جنرل سیکرٹری جیتیں گے : محسن اعجاز گورایہ

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سماجی رہنما ومعروف قانون دان چودھری محسن اعجاز گورایہ نے کہا ہے ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ انتخابات میں چودھری خرم شہزاد ورک صدر اور چودھری ذوالقرنین ڈوگر جنرل سیکرٹری بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وکلاء کے حقوق کے تحفظ ، بار اور بینچ کے مابین خوشگوار تعلقات کے قیام کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے ان کی سیاست کا مرکز ومحور خالصتاً کالے کوٹ کا تقدس اور وکلاء کے حقوق کا تحفظ ہے ، ان خیالات کااظہارانہوںنے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ۔

ای پیپر-دی نیشن