• news

مظفرگڑھ: قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین اور بس میں تصادم‘ 3 اہلکار زخمی

مظفرگڑھ(اے پی پی)پولیس وین، بس تصادم،3 پولیس اہلکار زخمی۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم کی ابتدائی اطلاع کے  مطابق مظفرگڑھ کے نواح میں وسندے والی روہیلانوالی روڈ کے قریب صبح قیدیوں کو لے کر جانے والی پولیس وین اور بس میں تصادم ہوا جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ایمبولینس سٹاف نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے آر ایچ سی ہسپتال روہیلانوالی منتقل کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن