سرگودھا: اجتماعی زیادتی، بلیک میلنگ، ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں، مقدمہ درج
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا شہر میں نوجوان لڑکی سے گن پوائنٹ پر گینگ ریپ کر کے اس کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کر کے نقدی، طلائی زیوارت چھین کر مزید رقم کے تقاضا میں ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دینے کی دھمکیوں پر متاثرہ لڑکی نے بھائی کو اجتماعی زیادتی کے وقوعہ سے آگاہ کر دیا۔ جس کی مدعیت میں پولیس، بہن بھائی اور ان کی والدہ سمیت چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ گل والا میں 17 سالہ ام ادیبہ انور محلہ میں اپنی سہیلی سعدیہ شوکت کے گھر گئی تو سعدیہ کے بھائی بلال نے ساتھی مبشر کے ہمراہ اسے گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور اس دوران بلال کی بہن اور ماں ویڈیو بناتی رہیں۔ جس کے ذریعے بلیک میل کرتے ہوئے گروہ نے دوشیزہ سے 95 ہزار نقدی اور ایک لاکھ 20 ہزار کے طلائی زیورات ہتھیا کر مزید دو لاکھ کی رقم کا تقاضا کر کے قابل اعتراض ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں اور تنگ کرنا شروع کر دیا جس سے تنگ دوشیزہ نے اجتماعی زیادتی اور وقوعہ کی ویڈیو کے بارے اپنے بھائی محمد وقاص کو آگاہ کر دیا۔ جس کی درخواست پر تھانہ اربن ایریا پولیس نے نوجوان بلال ، اس کی بہن سعدیہ، ماں ناہید اور مبشر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔