• news

افغان پولیس کی کامیاب کارروائی‘ 8 سالہ مغوی بچی بازیاب

کابل (اے پی پی) افغانستان پولیس   نے شمالی صوبے بلخ میں چھاپے کے بعد ایک فزیشن 8 سالہ بٍیٹی کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس اہلکار قاری عبدالحئی عابد نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت مزار شریف کے جنوب میں واقع ضلع دہدادی میں امارت اسلامیہ افغانستان کے خصوصی دستوں نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک اغوا کار مارا گیا اور 9مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کو مزار شریف میں ایک نجی سکول کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ بچی  کے والد محمد داد راتب بلخ کے صوبائی محکمہ صحت عامہ کے شعبہ منشیات کے انچارج ہیں۔ انہوں  نے اپنی بچی کا استقبال کرتے ہوئے صوبائی پولیس حکام کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن