سعودی عرب کیخلاف بیان دینے پر لبنانی وزیر اطلاعات مستعفی
بیروت (نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کیخلاف بیان دینے والے لبنانی وزیر اطلاعات مستعفی ہوگئے۔ جارج قرواحی نے کہا ہے کہ لبنان کے مفاد کی خاطر استعفیٰ دے رہا ہوں۔ لبنانی وزیراعظم نے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیا ہے۔ لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب و دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بحال ہوں۔ جارج قرواحی نے یمن میں سعودی کارروائی کو جارحیت قرار دیا تھا۔ فرانسیسی صدر سعودی عرب اور لبنان کے تعلقات بحال کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔