شٹ ڈائون کا خطرہ ٹل گیا، امریکی ایوان نمائندگان میں اخراجات بل منظور
واشنگٹن (شِنہوا) امریکی ایوان نمائندگان نے قلیل مدتی اخراجات کے بل کی منظوری دے دی ہے۔ جس سے وفاقی اداروں کے روزمرہ امور فروری تک چلتے رہیں گے۔ حکومتی فنڈنگ ختم ہونے سے صرف ایک دن پہلے بل کی منظوری سے جزوی شٹ ڈائون کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ ڈیموکریٹس اکثریتی، کانگریس کے ایوان زیریں نے212 کے مقابلے میں221 ووٹوں سے بل کی منظوری دی۔ بل کو اب سینٹ سے منظوری کی ضرورت ہوگی۔ جہاں ریپبلکن پارٹی کے ایک گروپ نے بل کی منظوری کو مئوخر کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ وفاقی حکومت کی فنڈنگ میں کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے جمعہ کی نصف شب کی ڈیڈ لائن سے پہلے صدر بائیڈن کی جانب سے اس بل کی توثیق ہونا لازمی ہے۔ اس لیے سینیٹرز کو اپنے اختلافات چند گھنٹوں میں طے کرنا ہوں گے۔