• news

5 نئے تھانے بنانے‘ پہلے سے موجود پولیس سٹیشنز کی نئی حد بندی کی تجاویز

لاہور (نامہ نگار) لاہور میںبڑھتے ہوئے جرائم پرقابو پانے کے لئے شہر میں 5 نئے تھانوں کے قیام، پہلے سے قائم تھانوں کے ادغام اور نئی حد بندی کی تجاویز زیرغورہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس حکام نے تھانوں کی ورکنگ کو بہتر بنانے، موجودہ وسائل کی تقسیم اور مزید وسائل حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق نئے تھانے بنانے کے لیے حکومت سے منظوری لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ کاہنہ تھانہ کے علاقے صوئے آصل اور نشتر کالونی کے علاقے میں سبزی منڈی کے قریب پولیس سٹیشن بنانے کی تجویز ہے۔ اسی طرح رائیونڈ میں جیا بگا، شاہدرہ میں سگیاں چوک کے قریب پولیس سٹیشن بنانے جبکہ گلشن اقبال اور اقبال ٹاون تھانے کی حدود کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا۔ ایسے پولیس سٹیشن جہاں کرائم کم ہے۔ انہیں ختم کر کے ایک بڑا پولیس سٹیشن بنا دیا جائے گا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رنگ محل اور موچی گیٹ پولیس سٹیشن کی جگہ ایک ہی پولیس سٹیشن بنانے کی تجاویز ہے تاکہ وسائل کا ٹھیک استعمال کیا جا سکے۔

ای پیپر-دی نیشن