• news

اوکاڑہ‘ خاوند کو آشناؤں کی مدد سے قتل کر کے جلانے کا مقدمہ 3 ہفتے بعد درج

اوکاڑہ + اوکاڑہ کینٹ (نامہ نگار) آشنائوں سے مل کر شادی شدہ خاتون نے نشہ آور چیز کھلا کر  اپنے شوہر کو بے ہوش کر کے ہلاک کر دیا، نعش کو جلا دیا۔ پولیس نے واقعہ کو اتفاقیہ قتل قرار دیا۔ اب بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ واقعہ تین ہفتے قبل پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں چک 49تھری آرمیں 9/10نومبر کی درمیانی شب نذیراں بی بی نے اپنے شوہر ظفرا قبال کو نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوش کر دیا۔ تب اس کا مبینہ آشنا اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمرا ہ نذیراں بی بی کے بلانے پر آگیا۔ جنہوں نے ظفراقبال کو چارپائی کے ساتھ باندھ دیا اور گردن مروڑ کر ہلاک کر دیا۔ بعدازان پٹرول چھڑک کے جلادیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کے بھائی مظہر اقبال کو نعش سپرد کر دی۔ پولیس نے مظہر اقبال کو بتایا کہ واقعہ اتفاقیہ ہے تاہم تین ہفتوں بعد پولیس نے مظہر اقبال کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نذیراں بی بی نے ناجائز تعلقات ملزم مظہر کیساتھ استوار کر رکھے تھے۔ مقتول بھائی ظفر اقبال کے ساتھ اس کا اس بارے میں تنازعہ رہتا تھا لیکن نذیراں بی بی اپنی روش سے باز نہ آئی اور بالآخر اس نے اپنے آشناؤں کے ساتھ ملکر بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سائل کے علم میں آیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنی طرف سے ایک من گھڑت بیان سائل لکھ کر وقوعہ کو اتفاقاً قرار دے دیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اوکاڑہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن