• news

سرگودھا: شوہر کا قتل، نعش جلانے پر خاتون، آشنا کو سزائے موت

سرگودھا (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد نے شوہر کو قتل کر کے نعش کو آگ لگا کر مسخ کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے بیوی اور اس کے آشنا کو سزائے موت،14 سال قید سخت اور 20 لاکھ روپے معاوضہ کی سزاؤں کاحکم سنادیا۔جس میں معاوضہ کی رقم مقتول کے ورثا کو ادا کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ جھال چکیاں میں 2 برس قبل 2019 میں حنا بی بی نے اپنے آشنا دلاور کیساتھ ملکر شوہر منیر کو گلا دبا کر قتل کردیا اور نعش کو کوڑے کے ڈھیر پر رکھ کرآگ لگا دی ۔پراسرار قتل کی واردات میں پولیس نے شک ہونے پر حناء کو حراست میں لیکر تفتیش کی۔ قتل بے نقاب ہوا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس تھانہ جھال چکیاں نے مقدمہ قتل کا چالان فاضل عدالت میں پیش کیا۔ جس کا ایڈیشنل سیشن جج نذیر احمد نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ کی دفعہ 302 میں ملزمہ حنا بی بی اور اس کے ساتھی ملزم دلاور کو سزائے موت،نعش کوآگ لگا کر مسخ کرنے کی دفعہ 201 میں 14 سال قید سخت کی سزا  اور دونوں ملزمان کو 20 لاکھ روپے معاوضہ مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کی سزاؤں کا حکم دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد دونوں مجرموں کو پولیس کی بھاری نفری میں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن