• news

الیکشن کمشن فواد چودھری، اعظم سواتی کی معافی قبول نہ کرے: حافظ حمد اللہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)فوادچودھری کے بعداعظم سواتی کی الیکشن کمشن سے معافی مانگنے پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے الیکشن کمشن کو وزراء کی معافی قبول نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا آج معافی قبول کر لی گئی تو یہ لوگ آئندہ پھر آئینی ادارے، سربراہ اور اراکین کی ہرزہ سرائی کریں گے۔ پہلے دھمکی پھر معافی یہ وزراء کا وطیرہ رہا ہے۔ آئینی ادارے، آئین اور قانون پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہونی چاہئے۔ پی ڈی ایم آئین اور آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن