پشاور: بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کا انکشاف، الیکشن کمشن کا نوٹس
پشاور (این این آئی)پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری کے استعمال کا انکشاف ہوا ۔جس پر الیکشن کمشن نے نوٹس جاری کر دیا ۔بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے لیے سرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو وائرل ہونے پرالیکشن کمشن نے نوٹس لیکر سی اینڈ ڈبلیو کے ایکس ای این کو دفتر طلب کرلیا۔ الیکشن کمشن کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکی کرین کے ذریعے پی ٹی آئی کی جھنڈیاں لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ جس میں چند افراد سرکاری کرین سے حکمران جماعت کے جھنڈے لگاتے نظر آ رہے ہیں۔ سرکاری وسائل کے استعمال اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی۔