• news

دھند کے باعث مختلف شہروں میں حادثات‘ متعدد افراد زخمی

خان گڑھ‘ مظفر گڑھ‘منڈا چوک‘ کوٹ ادو‘ ظریف شہید‘ کچا کھوہ ‘ گلاب والا( نمائندوں سے)  سموگ اور دھند کے باعث دو مختلف علاقوں میں حادثات میں آپس میں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔  وسندیوالی کے قریب دھند اور سموگ کے دوران اوورٹیکنگ کی کوشش کے دوران ایک بس قیدیوں کی وین سے ٹکراگئی،حادثے میں قیدیوں کی وین پر سوار ایک اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار اور 3 قیدی زخمی ہوگئے۔  ملتان روڈ پر چناب ٹول پلازہ کے قریب شدید دھند اور غلط اوورٹیک کی وجہ سے ٹرالر،ٹرک اور کار میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 کار سوار افراد اور 2 ٹرالر میں سوار افراد زخمی حالت میں کار اور ٹرالر میں پھنس گئے۔ کار اور ٹرالر میں پھنسے چاروں افراد 41 سالہ محمد لطیف،40 سالہ محمد افضل،18 سالہ محمد آصف اور 40 سالہ نزیر احمد کو بحفاظت نکال لیا ایک معمولی زخمی شخص نزیر احمد کو فرسٹ ایڈ فراہم کی اور تین زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔دائرہ دین پناہ میں ناکہ بندی کے دوران بس بے قابو ہو کر پولیس ملازمین پر چڑھ گئی،سب انسپکٹر سمیت تمام ملازمین نے دوڑ کر جان بچائی ،ایک اے ایس آئی شدید زخمی ،سر اور جسم پر شدید چوٹیں آنے سے نشتر منتقل،ڈرائیور کو بس سمیت قابو کر لیا گیا،اقدام قتل کا مقدمہ درج۔کچاکھوہ میں وہاڑی موڑپر سپیڈ بریکرنہ ہونے سے ٹریفک حادثات معمول ،  گزشتہ دنوں 22دس آر کے رہائشی بھٹی خاندان کے چچا بھتیجی ٹریکر ٹرالی کے کی زد میں آکر جبکہ دوسرے دن 19نوآر کا رہائشی 18سالہ نوجوان عمر جاوید گھر کا واحد کفیل اور والدین کے بڑھاپے کا سہارا تیز رفتار کار کے نیچے آکر جاں بحق گیا اہل علاقہ غفار خان عبدالرحمان ملک مشتاق علی رضا احمد نواز نے محکمہ ہائی وے اور ڈی سی خانیوال سے سپیڈ بریکر بنوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن