وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزماں مستعفی
لاہور)(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں تعینات وکٹ کیپنگ کوچ عتیق الزماں نے استعفیٰ دیدیا۔ستعفیٰ پی سی بی نے منظور کرلیا، انہوں نے استعفیٰ خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دیا ہے۔عتیق الزماں کی فیملی انگلینڈ میں مقیم ہے، وہ آئندہ دو چار روز میں انگلیںڈ روانہ ہوجائیں گے۔