• news

سیالکوٹ واقعہ‘ مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد مذمت جمع کرا دی


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے دلخراش واقعہ کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان سیالکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اس شرمناک واقعہ سے پوری پاکستانی قوم شرمندہ ہے۔ دن دیہاڑے ایک غیر ملکی شہری کو چوک میں زندہ جلادیا جاتا ہے لیکن انتظامیہ کہیں نظر نہیں آتی۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ کی فوری شفاف تحقیقات کی جائیں۔ افسوسناک واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن