• news

سری لنکن وزیراعظم کے بیٹے کی کولمبو میں مقتول کے خاندان سے ملاقات


کولمبو (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکن وزیراعظم مہندرراجہ پاکسا کے وزیر بیٹے نمل راجہ پاکسا سیالکوٹ میں قتل ہونے والے فیکٹری مینجر پریانتھا کمارا کے دارالحکومت کولمبو کے گھر پہنچے۔ جہاں انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مقتول فیکٹری مینجر کی اہلیہ اور دو بچے موجود تھے۔ سری لنکن وزیراعظم کے بیٹے نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی اپیل کی۔

ای پیپر-دی نیشن