سیالکوٹ کا افسوسناک واقعہ کسی بھی طرح سے مذہبی نہیں: صدر علوی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت عارف علوی نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ میں وزیر اعظم اور حکومت پاکستان کی جانب سے کیے گئے فوری اقدام کو سراہتا ہوں۔ سیالکوٹ کا واقعہ یقیناً انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے اور کسی بھی طرح سے مذہبی نہیں کیونکہ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس نے موب لانچنگ کے بجائے انصاف کے ساتھ فیصلہ سازی کا نظام قائم کیا۔