• news

مولانا فضل الرحمنٰ صاحب! سانحہ سیالکوٹ کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہئے: احسن اقبال


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹوئٹر  پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا فضل الرحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صاحب سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اسلام اس طرح کی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیر قانونی قتل کی اجازت کسی صورت میں نہیں دیتا۔ قوم علماء کرام سے توقع رکھتی ہے کہ وہ اس معاملے میں رہنمائی فرمائیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ قابل مذمت اورشرمناک ہے‘ جامع تحقیقات ہونی چاہئے۔ ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت ؐ کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن