• news

بد عنوانی ملک کو دیمک کی ہر طرح چارٹ رہی،حاتمہ اولین ترجیح:چئیر مین نیب


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں نیب کی چار سالہ کارکردگی رپورٹ خوش آئند ہے۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ بدعنوانی ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے بعد عنوانی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ بدعنوانی ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب خود احتسابی کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ چار سال میں نیب کو متحرک ادارہ بنا دیا ہے۔ گیلپ سروے میں 59 فیصدلوگوں نے نیب پر اعتماد کا  اظہار کیا۔ بدعنوان عناصر سے بلاواسطہ 589 ارب وصول کئے۔

ای پیپر-دی نیشن