بابر اعظم 2021 ء میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین
لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ففٹی بنا کر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم 2021 ء میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔پاکستانی کپتان نے 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور13 ففٹیز بنائیں۔ محمد رضوان 2 سنچریز اور 12 ففٹیز کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔