• news

ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے ضعیف کھلاڑی ایلین ایش 110برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے ضعیف کھلاڑی ایلین ایش 110برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ۔ انہوں نے 1937ء میں انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ سات ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی ۔ وہ جنگ عظیم دوئم میں بھی کرکٹ کھیلتے رہیں اور 1949ء میں ریٹائرمنٹ لے لی تھی ۔ انہوں نے 2017ء میں لارڈز میں ویمنز ورلڈ کپ فائنل سے قبل لارڈز گرائونڈ میں گھنٹیاں بھی بجائی تھیں ۔ایلین ایش نے برطانوی خفیہ ایجنسی MI6 کے لیے بھی جنگ عظیم دوئم کے دوران کام کیا۔

ای پیپر-دی نیشن