دوسرا ٹیسٹ : نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کیخلاف صرف 62 رنز پر ڈھیر‘بھارتی برتری 322رنز
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی اپنی دوسری اننگز میںبغیر کسی نقصان کے 69رنز بناکر مجموعی طور پر 332رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم صرف 62رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ صرف دو کیوی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے ۔ کپتان ٹام لاتھم دس اور کائل جیمی سن سترہ رنز بناکر نمایاںرہے ۔ ایشون نے چار اور محمد سراج نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں325رنز بناکر آئوٹ ہوئی ۔ میانک اگر وال 150رنز بناکر نمایاں رہے ۔ اعجاز پٹیل نے119رنز کے عوض دس کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ بھارت نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 69رنز بناکر مجموعی طور پر 332رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ آج میچ کا تیسرادن ہے ۔