میجر محمد اکرم شہید کا یوم شہادت عزت و احترام سے منایا گیا‘ فواد چودھری‘ شیخ رشید کا خراج عقیدت‘ میجر شبیر شریف کا آج
اسلام آباد (اے پی پی) میجر محمد اکرم شہید کا یوم شہادت گزشتہ روز عزت و احترام سے منایا گیا۔ میجر شبیر شریف کا یوم شہادت آج منایا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے جہلم کے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید (نشان حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر محمد اکرم شہید جذبہ حب الوطنی، جنگی فہم و فراست اور انسانی حوصلوں کی معراج تھے۔ ان کے50 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میجر محمد اکرم نے ہندوستانی افواج کے خلاف لڑتے ہوئے نشان حیدر کا اعزاز پایا اور شہید کی وطن کیلئے لازوال قربانی کو پوری قوم کا سلام ہے۔ دوسری طرف 1971ء کی جنگ میں نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا50 واں یوم شہادت (آج) 6 دسمبر بروز سوموار کو نہایت ہی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں احمد یارسمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور فاتحہ خوانی بھی ہوگی۔