• news

ن لیگ‘ پی پی کی طرف سے پولنگ ایجنٹس کیلئے سری پائے‘ حلوہ پوری، نان چنے کا پرتکلف ناشتہ


لاہور (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے این اے133کے ضمنی انتخاب کیلئے نامزد اپنے پولنگ ایجنٹس کیلئے پرتکلف ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 133کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے اپنے پولنگ ایجنٹس کی نان چنے، سری پائے، حلوہ پوری اور چائے سے تواضع کی گئی۔ رہنمائوں کی جانب سے پولنگ ایجنٹس کو ان کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن