پولنگ سٹیشن میں سیلفیاں‘ مہر لگانے کی ویڈیو اپ لوڈ کر دی‘ ڈی آر او کا نوٹس
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) این اے 133 کے ایک پولنگ سٹیشن میں شہری موبائل لیکر گھس گیا اور سیلفیاں، ووٹ پر مہر لگانے کی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کرتا رہا۔ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے ووٹر کا پولنگ سٹیشن پر موبائل فون سے تصویر لینے والے معاملے کا نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر مذکورہ ووٹر کی شناخت کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ ڈی آر او نے کہا کہ موبائل سے فوٹو لینے والے ووٹر کو زیر حراست لے کر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔