• news

سیالکوٹ واقعہ سفاکیت کی انتہا،ملزمان کو عبرتناک سزادی جائے:پیرنصیر احمد قادری

فیروزوالہ( نامہ نگار) بانی تحریک ختم نبوت الحاج علامہ پیر نصیر احمد قادری نے سیالکوٹ واقعہ سفاکیت اور بربریت کی انتہا ہے۔ اسلام میں پُر تشدد واقعات کی اجازت نہیں دیتا واقعہ کی تحقیقات ضروری ہے کہیں ایسا تو نہیں کہ اپنے مفاد کیلئے توہین کا الزام لگا کر سری لنکا کے مینجر کو قتل کیا گیا ہے۔ اس واقعات میں ملوث درندہ صفت ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔ اسلام کی تعلیمات میںکسی شخص کو اپنی عدالت لگانے کا اختیار نہیں ہے۔اصل حقائق عوام کے سامنے لا ئے جا سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن