ڈیلرززمینداروں کو سرکاری نرخوں پر کھاد فراہم کریں:رانا قربان علی
فیروزوالہ( نامہ نگار) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت تحصیل فیروزوالہ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے زمینداروں کو کھاد کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے اور انہیں مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کے بارے میں ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ زمینداروں کو سرکاری نرخوں پر کھاد فراہم کریں۔کھاد کی دکانوں میں کھاد کا سٹاک بھی چیک کیا ۔ محکمہ زراعت کے افسروںکے ہمراہ مختلف علاقوں میں کھاد کی دکانوں کی چیکنگ کی زمینداروں کو یوریا کھاد کی فراہمی کے بارے میں ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی فصل میں کاشت کے دوران کھاد کے استعمال کیلئے زمینداروں کو کھاد مقررہ نرخوں پر فراہم کریں ۔خلاف ورزی پرقانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے زمینداروں کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور ان سے کھاد کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔انہوں نے زمینداروں کو ہدایت کی کہ وہ کھاد کی خریداری کے وقت ڈیلر سے رسید ضرور حاصل کریں۔