لاہور:نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ‘19فائنل مقابلے ہوئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)38ویں مینز اور دوسری ویمنزقومی باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پزیر ہو گئی۔ 19 فائنل مقابلے ہوئے۔ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جرنل( ر) سید عارف حسن صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے انعامات تقسیم کئے۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈئیر وحید گل ستی نے استقبال کیا۔ بیگم اور بریگیڈئر وحید گل ستی نے فاتح خواتین میں میڈلز تقسیم کیے۔ ایرفورس کے محمود الحسن سپر ہیوی ویٹ ، واپڈا کے ثنااللہ ہیوی ویٹ، آرمی کے نظیراللہ کروزر ویٹ، آرمی کے بلاول ضیا لائٹ ویٹ، آرمی کے سیف المنان مِڈل ویٹ ، آرمی کے گل زیب لائٹ مِڈل ویٹ ، آرمی کے سلیمان بلوچ ویلٹرویٹ، واپڈا کے نقیب اللہ لائٹ ویلٹرویٹ ، آرمی کے الیاس حسین فیدرویٹ‘آرمی کے ذاکر حسین بینٹم ویٹ اور واپڈا کے عطااللہ فلائی ویٹ چیمپئن بنے۔ ویمنز میں اسلام آباد کی ندا لائٹ ویٹ ، سندھ کی گل جبین فلائی ویٹ، سندھ کی مہرین فیدرویٹ ، پنجاب کی موعزماویلٹرویٹ اور سندھ کی ماریہ منی مم ویٹ چیمپئن ہیں۔ ٹیم ٹرافی آرمی نے جیتی، واپڈا دوسرے او نیوی تیسرے پر نمبر پر رہی۔ ویمنز ٹیم ٹرافی سندھ نے جیتی،پنجاب ٹیم دوسرے اور اسلام آباد ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔