• news

ایشین چیمپئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی کیلئے پر عزم ہیں : خواجہ جنید

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں 14 تا 22 دسمبرکھیلی جانے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم پرعزم ہے اور یہ ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا۔ کافی عرصہ سے قومی ہاکی سکواڈ انٹرنیشنل ایونٹ میں شریک نہ ہوسکی ، کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ کی ہے بالخصوص چار شعبہ جات میں خصوصی توجہ دی گئی ہے جس میں فزیکل فٹنس اور ٹیکنیکل انڈرسٹینڈنگ پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ تربیت سے کھلاڑیوں کے کھیل اور پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے۔ شائقین ہاکی کو اس ایونٹ میں شاندار کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلہ دیش سمیت پاکستان ، بھارت، کوریا، جاپان اور ملائشیا شامل ہیںپاکستان ہاکی ٹیم 14 دسمبر کو اپنا پہلا میچ جاپان کیخلاف کھیلے گی۔ روایتی حریف بھارت کیساتھ پاکستان کا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن