ڈھاکہ ٹیسٹ دوسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر صرف 6.2 اوورز ہوسکے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگز میں بارش کی وجہ سے 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد میچ روک دیا گیا۔ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے پہلے روز بھی خراب روشنی کے باعث صرف 57 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا جبکہ دوسرے روز بھی خراب روشنی کے باعث کھیل کا آغاز کھانے کے وقفے کے بعد ہوا۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم 60 اور اظہر علی 36 بیٹنگ کر رہے تھے۔پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنا لیے ہیں۔اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 34 ویں نصف سنچری مکمل کی اور وہ 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ بابر اعظم نے بھی 71 رنز بنا لیے ہیں۔دوسرے روز صرف 6 اعشاریہ 2 اوورز کا کھیل ہوا تھا کہ بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا اور گراؤنڈ کے عملے نے وکٹوں کو کورز سے ڈھانپ دیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کے دونوں اوپنر گزشتہ روز ہی آؤٹ ہو گئے تھے۔