• news

کراچی کنگز کے سابق انگلش کرکٹر  پیٹر مورس کو ہیڈکوچ مقرر کر دیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز نے سیزن سیون کیلئے انگلینڈکے سابق کرکٹر پیٹرمورس کو نیاہیڈکوچ مقرر کر دیا۔ پیٹرمورس 2 مرتبہ انگلش ٹیم کے کوچ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔مورس کومختلف کاونٹی ٹیموں کی کوچنگ کا تجربہ بھی حاصل ہے‘ انہوں نے بطور ہیڈکوچ ناٹنگھم کو 2020 کا چیمپئن بھی بنوایا۔پیٹرمورس کا کہنا ہے کہ کراچی کنگزفیملی کا حصہ بننے پر بیحدپرجوش ہوں، پی ایس ایل دنیا کے بہترین ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے یہاں کی ثقافت اور لوگوں کاجذبہ قابل تعریف ہے۔ پوری کوشش ہوگی کراچی کنگز کو ٹرافی دوبارہ جتوائوں۔

ای پیپر-دی نیشن