سندر: رائیونڈ مین بازار میں فائرنگ ، 5 ریڑھی بان زخمی
سندر (نامہ نگار) رائیونڈ کے علاقہ مین بازار میں فائرنگ سے5 افراد زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122کی مدد سے انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونیوالوں کی شناخت محمد آصف، وسیم خان، عادک، شہزاد اور شان خان کے نام سے ہوئی اور تمام زخمی افراد ریڑھی بان تھے جوکہ مین بازار میں ٹھیلے لگاتے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔