فیروزوالہ کے مختلف علاقوں سے 3 عورتیں اغوا
فیروزوالہ (نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا اور فیروزوالا کے علاقے میں 3 عورتیں اغوا ہو گئی ۔بتایا گیا ہے لاہور روڈ کی آبادی جاوید ٹاون میں نامعلوم افراد نے شادی شدہ خاتون( ر) کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔کا سوال غلام عباس نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے محنت کش کی بیٹی (ش) کو اغوا کرلیا فرار ہوگیا۔ پولیس نے مغویہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ فیروزوالا کے علاقہ میں تین افراد نے شادی شدہ خاتون (ح) کو اغوا کرکے لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔