• news

افغانستان میںڈکیتوں اور چوروں کیخلاف کارروائیاں، سرغنہ ہلاک،8 ڈکیت گرفتار

کابل (شِنہوا) افغانستان کے دو صوبوں میں انتہائی سنگین جرائم اور چوریوں میں ملوث ایک گروہ کا سرغنہ مارا گیا جبکہ 8 ڈکیت گرفتار کر لئے گئے۔ ملک کے قو می انٹیلی جنس ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ مشرقی صوبے ننگرہارمیں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس (جی ڈی آئی)کی خصوصی فورسز نے چوری اور اغوا کی وارداتوں میں ملوث ایک گروہ کے خلاف آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں گروہ کا بدنام زمانہ سرغنہ مارا گیا جس کی شناخت میوند کے نام سے ہوئی۔ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا، فورسز نے متعدد ہتھیار بھی ضبط کرلئے۔مغربی صوبے نمروز میں صو بائی پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق طالبان سکیورٹی فورسز نے صوبے میں مختلف آپریشنز کے دوران 8 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن